2
0
Wednesday 26 Mar 2014 14:22
اسرائیل، امریکہ کی مرضی کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کرسکتا

سید علی خامنہ ای اور شاہ عبداللہ امت مسلمہ کیلئے بڑا کام کر جائیں، حمید گل

پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے
سید علی خامنہ ای اور شاہ عبداللہ امت مسلمہ کیلئے بڑا کام کر جائیں، حمید گل

اسلام ٹائمز: آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونگے، کیونکہ دونوں اطراف سے مذاکرات کی کامیابی کی نیت نظر آ رہی ہے۔ پاکستان کو کسی دوسرے خطے کے معاملات میں فریق نہیں بننا  چاہیئے، ہاں پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ سعودی عرب کو پاکستان سے گڈول کی ضرورت ہے، پاکستان مضبوط اسلامی ریاست ہے، ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کو کسی دوسرے خطے میں کسی بھی معاملے میں فریق نہیں بننا چاہیئے۔ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اس وقت ہمارے پاس امت مسملہ کی دو بڑی شخصیات آیت اللہ سید علی خامنہ ای جو پوری دنیا کے شیعوں کے مرجع و رہبر ہیں اور سعودی عرب کے شاہ عبداللہ موجود ہیں، انکو چاہیئے کہ وہ مسلم امہ کیلئے عمر کے اس حصے میں کوئی بڑا کام کر جائیں، مسلم امہ کو متحد کرنے کا ایسا موقع اگلے پانچ سو سال میں بھی نہیں آئیگا۔ سعودی عرب پاکستان پر اعتماد کرتا ہے جبکہ ایران نہیں کرتا، اگر نواز شریف اعتماد لانا چاہئیں تو ایران بھی اعتماد کرنا شروع ہوجائیگا، لیکن اس کیلئے نیت نیک ہونا ضروری ہے۔ 

انکا کہنا تھا کہ فرقہ واریت ہمارے دین کا حصہ نہیں تاریخ کا حصہ ہے، پاکستان کی فوج اسوقت جانی چاہیئے جب حرمین کو خطرہ ہو، ہمیں مسلمان بن کر بھی سوچنا چاہیئے، اگر حرمین کو خطرہ ہو تو میں بھی سعودی عرب جانے کو تیار ہوں۔ میں تمام علمائے کرام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قوم کو فرقوں میں تقسیم ہونے سے بچائیں۔ اسرائیل، امریکہ کی مرضی کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کرسکتا، حزب اللہ نے صرف 34 روزہ جنگ میں اسرائیل کی عسکری قوت کے غبارے سے ہوا نکال دی تھی، اسوقت وہ امریکہ کو آنکھیں دکھا رہا ہے کہ تم ایران سے دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہو اور میں جب چاہوں اس کوشش کو سبوتاژ کرسکتا ہوں۔ امریکہ کو افغانستان سے مکمل واپسی اختیار کرنی چاہیئے، اسکو وہاں اپنے فوجی اڈے نہیں رکھنا چاہیئں۔

خبر کا کوڈ : 365931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

حمید گل صاحب کی فکر کی تعلبم وطن عزیز پاکستان کے حکمرانوں کو مل جائے تو پاکستان امت مسلمہ کی پناه گاه ہوگا۔
YE PAGAL HAI, JU BEGHERAT SHAH KU AZEEM HASTI SAY COMPARE KAR RAHA HAI...
ہماری پیشکش