QR CodeQR Code

پاکستانی فوج کسی ملک میں بھیجی جا رہی ہے اور نہ ہی کسی ملک میں اسلحہ دیا جائیگا، اسحاق ڈار

26 Mar 2014 14:18

اسلام ٹائمز: قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوست ملک سے ملنے والے پیسے واپس نہیں کرنا ہوں گے، اس پر کوئی شرط نہیں، پاکستان کے حالات کسی سے چھپے ہوئے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج کسی دوسرے ملک میں تعاون کے لیے نہیں بھیجی جائے گی۔ ایسا کوئی معاہد یا شرط نہیں کہ پاکستان کسی ملک کے لئے اسلحہ دے گا۔ ڈیڑھ ارب ڈالر دوست ملک کی طرف سے ایک تحفہ ہے، جس پر کوئی شرط نہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ دوست ملک سے ملنے والے پیسے واپس نہیں کرنا ہوں گے، اس پر کوئی شرط نہیں، پاکستان کے حالات کسی سے چھپے ہوئے نہیں، چھبیس ملکوں نے چھ ارب ڈالر دینے کے وعدے کئے تھے مگر صرف چونتیس کروڑ ڈالر ملے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دو ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض واپس کرچکی ہے جو ہم سب کا کریڈٹ ہے، بجلی پر اس سال بھی دو سو ستر ارب روپے سبسڈی پر خرچ ہوں گے۔ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ ٹیکس وصولی میں آٹھ ماہ کے دوران سترہ  فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے، پچاس کروڑ ڈالر کے بانڈ بیرونی دنیا میں متعارف کرانے جا رہے ہیں، ایسی قانون سازی ہونی چاہیئے، جس سے جانیوالی حکومت مالی حساب کلیئر کرکے جائے۔


خبر کا کوڈ: 365932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365932/پاکستانی-فوج-کسی-ملک-میں-بھیجی-جا-رہی-ہے-اور-نہ-ہی-اسلحہ-دیا-جائیگا-اسحاق-ڈار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org