QR CodeQR Code

حکومت بھی جنگ بندی میں توسیع چاہتی ہے، پروفیسر ابراہیم

26 Mar 2014 14:46

اسلام ٹائمز: چینی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں طالبان کمیٹی کے رکن کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کا عمل کچھ دنوں میں مکمل نہ ہوا اور اس میں کئی دن لگے تو پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع ہوجائے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا عمل چند دنوں میں مکمل نہ ہوا تو جنگ بندی میں توسیع پہلی ترجیح ہوگی۔ چینی خبر رساں ادارے کو ٹیلی فون پر انٹرویو میں پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ صرف طالبان کا نہیں حکومت بھی جنگ بندی میں توسیع چاہتی ہے اور پوری قوم کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کا عمل کچھ دنوں میں مکمل نہ ہوا اور اس میں کئی دن لگے تو پہلی ترجیح یہ ہوگی کہ دونوں فریقوں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع ہوجائے۔ طالبان اور حکومت کے درمیان ایک ماہ کی جنگ بندی کی مدت آئندہ ہفتے ختم ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 365945

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/365945/حکومت-بھی-جنگ-بندی-میں-توسیع-چاہتی-ہے-پروفیسر-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org