0
Wednesday 8 Sep 2010 11:54

ایران کو پرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، خلیج فارس تعاون کونسل

ایران کو پرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، خلیج فارس تعاون کونسل
اسلام ٹائمز – وائے جے سی نیوز ایجنسی کے مطابق خلیج فارس تعاون کونسل کے اراکین نے سعودی عرب میں کونسل کے ایک سو سولہویں اجلاس کی آخری نشست میں ایران اور دوسرے تمام ممالک کے پرامن جوہری توانائی کے استعمال کے حق کی پرزور حمایت کی۔
 اس اجلاس کے آخر میں جو گذشتہ روز منگل کے دن جدہ میں برگزار ہوا شرکاء نے بین الاقوامی جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے کی نگرانی میں پرامن جوہری توانائی کے حصول کو تمام ممالک کا بنیادی حق قرار دیا۔ اسی طرح اجلاس کے اراکین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ این پی ٹی معاہدے پر دستخط کر دے۔ اجلاس کے شرکاء نے کونسل کے ممبر ممالک پر ایران سے خوشگوار تعلقات استوار کرنے اور آپس کے مسائل گفتگو کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 36600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش