0
Wednesday 26 Mar 2014 23:48

بنگلہ دیش، جماعت اسلامی نے انتقامی کاروائی سے بچنے کے لیے امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک سے مدد مانگ لی

بنگلہ دیش، جماعت اسلامی نے انتقامی کاروائی سے بچنے کے لیے امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر مقبول احمد نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کی حکومت نے انتقامی کاروائی کرتے ہوئے امیر جماعت مولانا مطیع الرحمن نظامی اور دیگر قائدین کے لیے سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ 2009-13ء کے عرصے میں جماعت اسلامی کے پچاس ہزار کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے امریکہ، برطانیہ سمیت تمام مغربی ممالک اور تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی کہ بنگلہ دیش میں اسلام پسندوں کے خلاف حسینہ واجد حکومت کی انتقامی کاروائی بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مقبول احمد نے کہا کہ بھارت کی حکومت کے ایما پر حسینہ واجد حکومت بنگلہ دیش کی اسلام پسند اور جمہوریت پسند قوتوں کو نقشے سے مٹادینا چاہتی ہے تاہم اُپا ضلع انتخابات میں جماعت کی کامیابی واضح کر رہی ہے کہ جماعت اسلامی کی محبت کو بنگلہ دیش کے کروڑوں عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کے آئین کے ہم پابندہیں اور اس کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ دفاتر بند کیے جارہے ہیں اور اس کے خلاف سخت ترین مزید کاروائی کی تیاری ہورہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 366185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش