QR CodeQR Code

دینی مدارس پر دہشت گردی کے الزام اور چھاپے مدارس کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مولانا محمو دبشیر

26 Mar 2014 23:45

اسلام ٹائمز: جمعیت طلبہ عربیہ کے ناظم اعلی نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ حکومت کی طرف سے دینی مدارس پر حکومتی پالیسیوں اور سرگرمیوں سے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا اور حالیہ سلامتی پالیسی میں دینی مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات کی شدید تنقید کی۔


اسلام ٹائمز۔ منتظم ِ اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا محمود بشیر نے دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام '' میں امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پرمہتمم مدرسہ جامع العلوم مولانا عبد الرزاق اور نائب مہتمم حافظ محمد اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مولانا محمود بشیر نے حکومت کی طرف سے دینی مدارس پر حکومتی پالیسیوں اور سرگرمیوں سے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کیا اور حالیہ سلامتی پالیسی میں دینی مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات کی شدید تنقید کی۔ منتظم ِ اعلیٰ محمود بشیر نے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کی تعداد لاکھوں میں ہے جن میں غریب اور مستحق طلباء کی تعداد تقریباً 27 لاکھ ہے۔ دینی مدارس امن و سلامتی اور قرآن و سنت کے داعی ہیں۔ دینی مدارس پر دہشت گردی کے الزام اور چھاپے مدارس کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ حکومت لاکھوں غریب طلباء کیلئے تعلیم کے دروازے بند کرنا چاہتی ہے۔ امیر جماعت اسلامی آصف محمود اخوانی نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کی دینی مدارس بارے پالیسی کی شدید مذمت کرتی ہے اور دینی مدارس کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کی شان ہیں۔ حکومت دینی مدارس پر شب خون مارنے سے گریز رہے اور سلامتی پالیسی سے مدارس بارے متنازعہ دفعات کو فی الفور ختم کرے۔


خبر کا کوڈ: 366188

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366188/دینی-مدارس-پر-دہشت-گردی-کے-الزام-اور-چھاپے-کو-بدنام-کرنے-کی-سازش-ہے-مولانا-محمو-دبشیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org