QR CodeQR Code

آئے روز کی ہنگامہ آرائی سے پنجاب یونیورسٹی کا تقدس پامال اور طلبہ کا تدریسی حرج ہو رہا ہے،امجد علی

27 Mar 2014 11:15

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم کا کہنا تھا کہ احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے پر آئے روز ہنگامہ آرائی، غنڈہ گردی کے کلچر کو فروغ دینا اور ملکی اورنجی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق نہ تو اسلام اور نہ ہی کسی ملک کا آئین دیتا ہے، طلبا تنظیم کے غنڈوں نے کل مظاہرے میں جس طرح خواتین کو ہراساں کیا اور ان کی گاڑیاں توڑی ہیں شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر امجد علی نے جامعہ پنجاب لاہور میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور یونیورسٹی انتظامیہ سے واقعہ کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ پنجاب میں آئے روز ہنگامہ آرائی طلبہ تنظیم کا معمول بن چکا ہے جس سے نہ صرف یونیورسٹی کا تقدس پامال ہو رہا ہے بلکہ طلبہ کا تدریسی حرج بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے طلبا اور والدین میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اور طلبا نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا تعلیمی نقصان ہونے سے بچایا جائے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو اس کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے اور ملوث شرپسند اور تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق سب کو حاصل ہے پر آئے روز ہنگامہ آرائی، غنڈہ گردی کے کلچر کو فروغ دینا اور ملکی اورنجی املاک کو نقصان پہنچانے کا حق نہ تو اسلام اور نہ ہی کسی ملک کا آئین دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا تنظیم کے غنڈوں نے کل مظاہرے میں جس طرح خواتین کو ہراساں کیا اور ان کی گاڑیاں توڑی ہیں شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 366288

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366288/آئے-روز-کی-ہنگامہ-آرائی-سے-پنجاب-یونیورسٹی-کا-تقدس-پامال-اور-طلبہ-تدریسی-حرج-ہو-رہا-ہے-امجد-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org