QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

27 Mar 2014 11:33

اسلام ٹائمز: تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کی صوبائی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، علامہ نظر علی روحانی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، علامہ نظر علی روحانی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، سیکرٹری تنظیم سازی ضلع ایبٹ آباد سید اظہر حسین شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ، یونین کونسل جھنگڑہ کے سیکرٹری جنرل سید فراست حسین شاہ اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ اور آخر میں وطن عزیز کے استحکام کے لئے دعا کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 366295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366295/ایم-ڈبلیو-ایبٹ-ا-باد-کے-زیر-اہتمام-یوم-پاکستان-کی-مناسبت-سے-تقریب-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org