0
Thursday 27 Mar 2014 17:56

ایم ڈبلیو ایم ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز

ایم ڈبلیو ایم ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے زیر اہتمام علامہ جہازیب حسین جعفری کی قیادت میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ مہم کا آغاز تحصیل حویلیاں سے کیا گیا۔ حویلیاں شہر کے بعد دورہ چھچھہ میرا، یونین کونسل جھنگڑہ اور دیوال منال گاوں میں شجرکاری کی گئی۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید وحید عباس کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع ایبٹ آباد سید مدثر علی کاظمی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، سیکرٹری جنرل تحصیل حویلیاں سید سبطین حسین شاہ، سیکرٹری یونین کونسل سید فراست حسین شاہ، سیکرٹری تحفظ عزادری ضلع ایبٹ آباد سید شجر علی کاظمی نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 366450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش