QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس کی شام میں تکفیریوں کیجانب سے اصحاب رسول کے مزارات کو دھماکے سے اڑانے کی شدید مذمت

27 Mar 2014 18:15

اسلام ٹائمز: اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس واقعہ کی تمام مکاتب فکر کو مذمت کرنی چاہیے، حکومت پاکستان بھی اس واقعہ کی مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شام میں اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی بےحرمتی کے واقعے کو سنگین جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جو عناصر بھی ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں، شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ اور سعودی عرب نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو دھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کے دلوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ اس واقعہ کی تمام مکاتب فکر کو مذمت کرنی چاہیے اور سعودی عرب سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ ان دہشتگردی کی مدد فی الفور بند کرے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرے۔


خبر کا کوڈ: 366472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366472/علامہ-ناصر-عباس-کی-شام-میں-تکفیریوں-کیجانب-سے-اصحاب-رسول-کے-مزارات-کو-دھماکے-اڑانے-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org