QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات میں ہم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسد قیصر

27 Mar 2014 22:14

اسلام ٹائمز: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 6 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے، اب خیبر پختونخوا اسمبلی کے ممبر کو ماہانہ 18 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سے مذاکرات میں ہم حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 6 ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے اب خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ممبر کو ماہانہ 18 ہزار روپے تنخواہ دی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے دورہ سرگودھا کے موقع پر جناح ہال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں پوری دنیا کی لیڈنگ یونیورسٹی بناکر رول ماڈل کے طور پر پیش کرینگے۔ ہم نے حکومت بناتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی، 14 ہزار ٹیچرز نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی حالت بہت خراب تھی۔ کے پی کے میں ہماری حکومت ٹیچرز کی کمی کو دور کرنے کیلئے صاف شفاف طریقے سے بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 366552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366552/طالبان-سے-مذاکرات-میں-ہم-حکومت-کے-ساتھ-شانہ-بشانہ-کھڑے-ہیں-اسد-قیصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org