0
Thursday 27 Mar 2014 23:15

سعودی تحفے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، چودھری شجاعت

سعودی تحفے کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہونے کی امید نہیں لیکن پھر بھی اس کے لیے دعاگو ہوں۔ لاہور میں ملتان روڈ پر اپنے خاندانی ملازم کی بیٹی کی شادی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے پہلے ہی دن کہہ دیا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس کا کچھ نہیں بنے گا، پرویز مشرف کو غدار نہیں آئین شکن کہا جا سکتا ہے اور پرویز مشرف پر کیس چلانا بھی کوئی ضروری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانا آئین سے غداری ہے اور بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شریف برادران کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم ہونا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہوں مگر ایسی کوئی امید نظر نہیں آتی، موجودہ حکمران نہ تو عوام کے لیے کچھ کریں گے اور نہ ہی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، سعودی عرب سے ملنے والی رقم پر چودھری شجاعت نے کہا ڈیڑھ ارب ڈالر تحفے میں لینے کی بھاری قیمت بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 366589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش