QR CodeQR Code

شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی ہماری قید میں نہیں، طالبان

28 Mar 2014 08:13

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ علی حیدر گیلانی طالبان کے پاس نہیں اور ممکن ہے کہ کسی اور عسکری تنظیم کی تحویل میں ہوں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز تاثیر بھی طالبان کی قید میں نہیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے والی طالبان شوریٰ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹے ان کے پاس نہیں، طالبان نے پروفیسر اجمل کی رہائی کے بدلے اپنے دو ساتھیوں کو رہا کرنے کی شرط عائد کردی ہے۔ طالبان اور حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی تفصیلات کے مطابق فریقین میں عسکری اور غیر عسکری قیدیوں کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پروفیسر اجمل، شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کو بتایا گیا کہ علی حیدر گیلانی طالبان کے پاس نہیں اور ممکن ہے کہ کسی اور عسکری تنظیم کی تحویل میں ہوں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز تاثیر بھی طالبان کی قید میں نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 366649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366649/شہباز-تاثیر-اور-علی-حیدر-گیلانی-ہماری-قید-میں-نہیں-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org