0
Friday 28 Mar 2014 13:46

مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ مسؤلین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کریگی، ابوذر مہدی

مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ مسؤلین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کریگی، ابوذر مہدی
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام تین روزہ مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد آج سے جامعہ مصطفیٰ لاہور میں ہو رہا ہے۔ آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر ابوذر مہدی نے انتظامی کمیٹی کے ارکان سے خطاب میں کہا کہ مصباح الھدیٰ تربیتی ورکشاپ آئی ایس او کے مسؤلین کی تربیت میں کلیدی کردار ادا کریگی۔ اس ورکشاپ میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی نظریاتی، فکری، تنظیمی تربیت کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی ان کی مضبوطی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او جہاں سال بھر مختلف شعبہ جاتی امور میں مصروف عمل ہے وہاں پر نوجوان نسل کی تربیت پر بھی اپنی توجہ رکھے ہوئے ہے۔ ورکشاپس کا یہ سلسلہ جاری رہنا ہے اور اس دائرہ کا کار بہت جلد اس سرزمیں کے تمام شہروں تک پھیلا دیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کیوں کہ آئی ایس او کے وجود میں آنے کے اہداف میں سے نوجوانوں نسل کے تربیت اولیں ترجیحات میں سے ہے لہٰذا آئی ایس او اپنے اس دینی و شرعی فریضہ کی ادائیگی میں کبھی بھی اور کہیں بھی غفلت کا مظاہرہ نہیں کریگی۔
خبر کا کوڈ : 366692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش