QR CodeQR Code

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرونز سے متعلق پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

28 Mar 2014 22:57

اسلام ٹائمز: قرارداد میں پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال عالمی قانون کے مطابق کیا جائے۔ ڈرونز کے استعمال میں بین الاقوامی انسانی قانون کا خیال رکھا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرونز سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی گئی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال عالمی قانون کے مطابق کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ڈرونز سے متعلق پاکستان کی قرارداد منظور کرلی ہے۔ قرارداد میں پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس ڈرونز کا استعمال عالمی قانون کے مطابق کیا جائے۔ ڈرونز کے استعمال میں بین الاقوامی انسانی قانون کا خیال رکھا جائے۔ ترجمان کے مطابق، پاکستان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کی گئی ہے۔ قرارداد کے حق میں ستائیس اور مخالفت میں چھ ووٹ ڈالے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ قرارداد کی منظوری سے پاکستان کے ڈرون حملوں کے بارے میں موقف کو تقویت ملے گی، یہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور پاکستانی سفارتخانے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 366885

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/366885/اقوام-متحدہ-کی-انسانی-حقوق-کونسل-میں-ڈرونز-سے-متعلق-پاکستان-قرارداد-بھاری-اکثریت-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org