0
Saturday 29 Mar 2014 00:21

شیعہ سنی اتحاد نے ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام کر دی ہیں، سید داؤد آغا

شیعہ سنی اتحاد نے ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام کر دی ہیں، سید داؤد آغا

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داؤد آغا اور سید مسرت آغا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیعہ و سنی اتحاد نے ملک دشمن عناصر کی نیندیں حرام کردیں اور اس اتحاد کو سبوتاژ کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ جان بوجھ کر کوئٹہ کے مثالی امن کو خراب کرنے کیلئے اشتعال انگیز نعرے اور عوام میں دوری پیدا کرنے کیلئے متعصبانہ لٹریچر اور کتابوں کی ترویج جاری ہے۔ عوام ان عناصر کے درپردہ چہرے پہچان چکے ہیں اور انکی سازش اب کامیاب نہیں ہو سکتی۔ گذشتہ سانحات 2011ء سے لیکر 2014ء تک کسی بھی واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ دانستہ طور پر شرپسندوں کو کھلی چھوٹ دینا اور دہشتگردوں کیخلاف کاروائی کا وعدہ کرکے علمدرآمد نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں اور کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔ تفتان سے کوئٹہ کے راستے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کرنے کا وعدہ تو حکومت نے کرلیا، لیکن تاحال اس پر عملی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے اور نہ ہی نو گو ایریاز کو ختم کیا گیا۔ زائرین کو تحفظ نہ دینے اور بس سروس کی معطلی سے شیعہ عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ مُٹھی بھر دہشتگردوں کا اسلام و انسانیت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ اس ملک کے شہری ہیں۔ بدامنی پھیلا کر ملک کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔ اسلام امن و آشتی، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے لیکن یہ درندے ان صفحات سے بہت دور ہیں۔

خبر کا کوڈ : 366989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش