0
Saturday 29 Mar 2014 21:51

ایم کیو ایم نے آمریت کا ساتھ دیا، خورشید شاہ، مذاکرات جاری ہیں، قائم علی شاہ

ایم کیو ایم نے آمریت کا ساتھ دیا، خورشید شاہ، مذاکرات جاری ہیں، قائم علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما متضاد بیان دے رہے ہیں، اس حوالے سے پی پی پی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ آمریت کا ساتھ دیا جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ سکھر ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم آمریت اور پیپلز پارٹی جمہوریت کی حامی ہے۔ ایم کیو ایم کے بارے میں میرا اور بلاول بھٹو زرداری کا مؤقف یکساں ہے۔ خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو دھمکی آمیز خط کی پنجاب حکومت تحقیقات کرائے۔ ادھر موئن جو داڑو میں میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، ایم کیو ایم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھٹو خاندان نے جان دینا سیکھی ہے، پیچھے ہٹنا نہیں، دھمکیاں ملنے کے باوجود بلاول بھٹو زرداری کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
خبر کا کوڈ : 367237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش