0
Sunday 30 Mar 2014 10:17

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11 برس مکمل ہوگئے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11 برس مکمل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی گرفتاری کو آج 11 برس مکمل ہوگئے ہیں۔ انہیں 30 مارچ 2003ء کو کراچی سے گرفتار کرکے افغانستان اور بعد میں امریکہ منتقل کر دیا گیا تھا، اس سلسلے میں آج اتوار کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم عمل تمام سیاسی و سماجی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا، طلبہ و مزدور یونین، صحافیوں اور سماجی شخصیات کی جانب سے احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز، اجلاس اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گیارہ برس قبل 30 مارچ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو تین معصوم بچوں سمیت اغواء کر کے امریکی قید میں ڈال دیا گیا تھا۔ جبکہ امریکی عدالت نے عافیہ صدیقی کو 23 ستمبر 2010ء کو 86 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ جس کے بعد عافیہ صدیقی امریکی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہیں۔
خبر کا کوڈ : 367345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش