0
Sunday 30 Mar 2014 00:23
حکومت سعودی عرب اور بحرین سے آنیوالی امداد کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لے، پیر محفوظ مشہدی

بعض عرب ریاستیں دولت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں اپنے متشددانہ نظریات نافذ کرنا چاہتی ہیں، حاجی حنیف طیب

بعض عرب ریاستیں دولت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں اپنے متشددانہ نظریات نافذ کرنا چاہتی ہیں، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفٰی پارٹی پاکستان کے صدر اور سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب نے کہا ہے کہ عرب ممالک اور پاکستان میں مساجد، اہل بیت (ع) اور صحابہ کرام کے مزارات کی شہادت عالم اسلام کے خلاف خوفناک استعماری اور صیہونی سازشیں ہیں، بعض عرب ریاستیں دولت کے بل بوتے پر دنیا بھر میں اپنے متشددانہ نظریات نافذ کرنا چاہتی ہیں، لیبیا کے بعد اب شام کو نشانہ بنا کر سامراج دشمن قوتوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ مساجد، مزارات کے انہدام پر او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے، یہ تنظیم مسلسل غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جامعہ عربیہ انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امام اہلسنت صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی، صاحبزادہ سجاد سعید کاظمی، پیر محفوظ الحق مشہدی سمیت دیگر اہلسنت کے اہم رہنمائوں نے خطاب کیا۔ پیر محفوظ الحق مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور بحرین سے آنے والی امداد کے بارے میں قوم کو اعتماد میں لے، ڈالروں کے بدلے میں قومی حمیت و غیرت کا سودا ہرگز نہ کیا جائے، اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی اکثریت اہل سنت بریلوی پُرامن لوگ ہیں، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 367348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش