QR CodeQR Code

قانون کی بالادستی عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، جسٹس فصیح ملک

30 Mar 2014 10:50

اسلام ٹائمز: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے وکلاء کا اہم کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس میاں فصیح الملک نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے وکلاء کااہم کردار ہے۔ قانون کی بالادستی عوام اور میڈیا کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ عدلیہ میں ججز کی کمی کو جلد پورا کرلیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہائیکورٹ میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر عالم میانخیل، جسٹس چوہدری دائود، جسٹس افسر شاہ، جسٹس روح الامین و دیگر ججز صاحبان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 367354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367354/قانون-کی-بالادستی-عوام-اور-میڈیا-کے-تعاون-بغیر-ممکن-نہیں-جسٹس-فصیح-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org