0
Sunday 30 Mar 2014 10:17

مفاہمتی پالیسی جاری رہیگی، قائم علی شاہ پر مکمل اعتماد ہے، اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی

مفاہمتی پالیسی جاری رہیگی، قائم علی شاہ پر مکمل اعتماد ہے، اعلیٰ قیادت پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی کارگردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ قائم علی شاہ بدستور وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے، ان کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ یا معاملہ زیر غور نہیں ہے، پارٹی قیادت ان پر مکمل اعتماد کرتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلاول ہاؤس میں گزشتہ روز ہفتے کو پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے پارٹی کی سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی، اس مشاورت میں ملک کی مجموعی صورتحال، پارٹی امور اور سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس مشاورت میں پارٹی قیادت نے اتفاق کیا کہ مفاہمتی پالیسی کو جاری رکھا جائے گا۔ مشاورت میں واضح کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی کارگردگی سے پارٹی قیادت مطمن ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی گئی ہے وہ سندھ میں عوام کے مسائل کے لئے بھرپور اقدامات کریں۔ قبل ازیں بلاول ہائوس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے کراچی ڈویژن کے صدر قادر پٹیل نے ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ انھوں نے کراچی میں پارٹی کے تنظیمی امور پر بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 367372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش