QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا

30 Mar 2014 11:55

اسلام ٹائمز: دھماکے سے چند لمحے قبل سیکیورٹی فورسزکا قافلہ گزرا تھا۔سیکیورٹی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جارہا تھا۔شمالی وزیرستان میں صبح 6بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے قبل سیکیورٹی فورسز کا قافلہ گزرا تھا۔ذرائع کے مطابق میران شاہ دتہ خیل روڈ پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دھماکے سے چند لمحے قبل سیکیورٹی فورسزکا قافلہ گزرا تھا۔سیکیورٹی قافلہ میران شاہ سے دتہ خیل جارہا تھا۔شمالی وزیرستان میں صبح 6بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ ہے۔


خبر کا کوڈ: 367383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367383/شمالی-وزیرستان-میں-ریموٹ-کنٹرول-بم-دھماکے-سے-پھٹ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org