QR CodeQR Code

گلگت، سیاسی و نوجوان راہنماوں کی ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت، خصوصی تقریب کا اہتمام

30 Mar 2014 23:26

اسلام ٹائمز: صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کی معروف کاروباری شخصیت اور مسلم لیگ قاف کے صوبائی سیکرٹری نشر و اشاعت احسان علی اپنے دیگر یوتھ ونگ کے عہدیداروں سمیت مجلس وحدت مسلمین میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ نوجوان قانون دان محمد باقر نے بھی وحدت سیکرٹریٹ گلگت میں منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں دیگر افراد کیساتھ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ نیر عباس مصطفوی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مولانا نیئر مصطفوی نے شمولیت اختیار کرنے والے نئے عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنا کر مجلس میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 367437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367437/گلگت-سیاسی-نوجوان-راہنماوں-کی-ایم-ڈبلیو-میں-شمولیت-خصوصی-تقریب-کا-اہتمام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org