QR CodeQR Code

غداری کیس، پرویز مشرف خصوصی عدالت میں پیش

31 Mar 2014 10:10

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 14 مارچ کی سماعت کے موقع پر سابق صدر کو 31 مارچ کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ملزم عدالت آنے سے انکار کرے تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت میں پیش ہوگئے ہیں جہاں آج ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچی جہاں سے انہوں نے سابق صدر کو سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے تحت عدالت پہنچایا۔ سابق صدر کی سکیورٹی کے لیے اے ایف آئی سی سے خصوصی عدالت تک کے راستے میں رینجرز، پولیس کمانڈوز اور حساس اداروں کے 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ عدالت کے اطراف رینجرز کی بھاری نفری سکیورٹی فرائض انجام دے رہی ہے جبکہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سماعت کے دوران پرویز مشرف کی قانونی ٹیم نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا ہے کہ بینچ کے سربراہ جسٹس فیصل عرب نے گذشتہ سماعت کے موقعے پر مقدمے کی سماعت سے انکار کیا تھا اس لیے اصولی طور پر اب وہ بینچ کا حصہ نہیں رہے اور ان کی سربراہی میں بینچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے، تاہم سابق صدر کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنا وکالت نامہ جمع کرا دیا۔

واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے 14 مارچ کی سماعت کے موقع پر سابق صدر کو 31 مارچ کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ملزم عدالت آنے سے انکار کرے تو انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 367480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367480/غداری-کیس-پرویز-مشرف-خصوصی-عدالت-میں-پیش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org