0
Friday 10 Sep 2010 00:52

ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر ہفتے کو ہو گی

ملک کے کسی بھی حصے میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر ہفتے کو ہو گی
 کراچی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ہے،لہٰذا عیدالفطر ہفتہ گیارہ ستمبر کو ہو گی،اور ملک بھر میں عیدالفطر ہفتے کو منائی جائیگی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے ہیڈآفس میں منعقد ہوا۔ان کی معاونت کیلئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین بھی موجود تھے۔ مفتی منیب الرحمن کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں شوال المکرم 1431ھ چاند نظر آنے کی قابل اعتبار شہادت موصول نہیں ہوئی۔لہذا عیدالفطر ہفتہ 11ستمبر کو منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 36765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش