QR CodeQR Code

سعودی عرب میں آن لائن حکومت پر تنقید کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا

31 Mar 2014 22:27

اسلام ٹائمز: محمد عبدالعزیز الدوسیری نامی ایک شخص نے تیس سیکنڈ کی ویڈیو یو ٹیوب پر جاری کی، جس میں اس نے اپنے بدترین معیار زندگی کا شکورہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ کھانے کو مل رہا ہے اور نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں ملک میں بدعنوانی کی مذمت اور عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کا آن لائن مطالبہ کرنیوالے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سماجی کارکنوں نے بتایا کہ محمد عبدالعزیز الدوسیری نامی ایک شخص نے تیس سیکنڈ کی ویڈیو یو ٹیوب پر جاری کی، جس میں اس نے اپنے بدترین معیار زندگی کا شکورہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہ کھانے کو مل رہا ہے اور نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے۔ جبکہ ہماری حکومت سے دہشتگردی کی مذمت اور اس طرح کے غیر ضروری مسائل میں الجھی ہوئی ہے۔ اس طرح دیگر دو افراد نے بھی آن لائن ویڈیو میں حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جس پر سعودی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 367699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367699/سعودی-عرب-میں-لائن-حکومت-پر-تنقید-کرنیوالے-تین-افراد-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org