0
Monday 31 Mar 2014 23:53

اب آئین توڑنے والوں کو سزا ہو رہی ہے، خورشید شاہ

اب آئین توڑنے والوں کو سزا ہو رہی ہے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پہلے آئین بنانے والوں کو سزائیں ہوا کرتی تھیں اب آئین توڑنے والوں کو ہو رہی ہیں، کہتے ہیں مشرف کے ملک سے باہر جانے کا فیصلہ حکومت یا عدالت نے کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں جن لوگوں نے آئین کو بنایا ان کو سزائیں دی گئیں، پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ڈکٹیٹر جس نے آئین توڑا وہ عدالت کے کٹہرے میں ہے۔ انہوں نے کہا آئین توڑنے والے کے ساتھ عدالت انصاف کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف حکومت کے گلے کی ہڈی بنے ہوئے ہیں۔ پہلے بھی لوگ ملک سے باہر چلے گئے تھے اور مشرف بھی چلے جائیں گے۔ حکومت کو عقل کل قرار دیتے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات پر اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، کبھی صحافی تو کبھی بیوروکریٹ مذاکرات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کمیٹیاں پہلے طالبان سے ملتی ہیں پھر وزیرداخلہ سے اور وزیرداخلہ پھر وزیراعظم سے ملتے ہیں، ان ملاقاتوں کا نتیجہ کیا نکل رہا ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔
خبر کا کوڈ : 367754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش