QR CodeQR Code

پنجاب یونیورسٹی: توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کرنے پر گرفتار جمعیت کے تمام کارکن ضمانت پر رہا

1 Apr 2014 00:40

اسلام ٹائمز:عدالت میں طالب علموں کی طرف سے ان کے وکیل سلیم لادی ایڈووکیٹ نے طویل بحث کی۔ طالب علموں کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کو جیسے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا، ان کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ بحث کے بعد طالب علموں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن نے پنجاب یونیورسٹی کے باہر توڑ پھوڑ کرنے اور ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث بارہ طالب علموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب یونیورسٹی کیمپس کے باہر توڑ پھوڑ کےالزام میں گرفتار اسلامی جمعیت طلبہ کے بہرام سعید، مختاراللہ، اُسامہ اعجاز، سکندر عباس سمیت بارہ طالب علموں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے پر رہا کر دیا۔ عدالت میں طالب علموں کی طرف سے ان کے وکیل سلیم لادی ایڈووکیٹ نے طویل بحث کی۔ طالب علموں کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے ان کو جیسے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا، ان کے وکلا نے درخواست ضمانت دائر کر دی۔ بحث کے بعد طالب علموں کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ عدالت دو طالب علموں اُسامہ اور تنزیل الرحمان کو پہلے ہی رہا کر چکی ہے۔ ان کے خلاف تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس نے روڈ بلاک کرکے ہنگامہ آرائی کرنے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 367765

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367765/پنجاب-یونیورسٹی-توڑ-پھوڑ-اور-ہنگامہ-ا-رائی-کرنے-پر-گرفتار-جمعیت-کے-تمام-کارکن-ضمانت-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org