0
Tuesday 1 Apr 2014 01:00

آئی ایس او کے زیراہتمام مصباح الہدیٰ سیریز کی دوسری ورکشاپ اختتام پذیر

آئی ایس او کے زیراہتمام مصباح الہدیٰ سیریز کی دوسری ورکشاپ اختتام پذیر
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او کے زیراہتمام جامعہ مصطفیٰ میں ہونے والی مصباح الہدیٰ تربیتی ورکشاپ سیریز کی دوسری ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اسد نقوی نے کہا کہ اپریل فول منانے سے لوگوں کو نقصان اور سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دین اسلام میں جھوٹ بولنا فعل حرام ہے نوجوان اس فعل حرام کے ارتکاب سے بچیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت مسلمان اس کی سختی سے مذمت کرنی چاہئے۔ ورکشاپ سے قاری محمد حسین، علامہ سبطین ملک، علامہ منیر، علامہ احمد اقبال رضوی، سرفراز حسینی، سید فرحان زیدی اور آئی ایس او کے مرکزی نمائندہ ابوذر مہدی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ اس قسم کے پروگرامز نوجوانوں کو اسلام ناب محمدی ؐ سے روشناس کرانے کے لئے منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ ایک طالب علم اسلام کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے استعماری سازشوں اور ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر سکے۔ ابوذر مہدی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او اس طرح کے پروگرامز ہفتہ وار بنیادوں پر کر کے نوجوانوں میں دینی شعور بیدار کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 367769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش