0
Tuesday 1 Apr 2014 10:35

کشمیری انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، یاسین ملک

کشمیری انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں، یاسین ملک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آئندہ نام نہاد انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرکے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کولگام کے علاقے بوگام میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد یاسین ملک نے شہید رہنماؤں اشفاق مجید وانی، ایڈووکیٹ جلیل احمد اندرابی، ڈاکٹر عبدالاحد گورو اور شبیر احمد صدیقی کو انکی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہدائے کشمیر نے ایک مقدس مقصد کے لیے قربانیاں دی ہیں اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ یاسین ملک نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ ڈالنا تحریک آزادی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا کیوں کہ بھارت کشمیریوں کی انتخابات میں شمولیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اسے عالمی سطح پر اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ 

لبریشن فرنٹ کے سربراہ نے اس سے پہلے بچرو سے بوگام تک ایک بڑے جلوس کی قیادت کی۔ جلوس میں شریک لوگوں نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ اس سے پہلے محمد یاسین ملک نے شہداء کی یاد میں مزار شہداء عیدگاہ سرینگر پر ایک تعزیتی اجلاس کی صدارت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 367821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش