0
Tuesday 1 Apr 2014 16:19

کراچی، نیشنل ہائی وے سے ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی لاشیں برآمد

کراچی، نیشنل ہائی وے سے ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ ریلوے کالونی میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت ثناء اللہ اور منصور کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ دوسری جانب ریلوے کالونی میں کوئنز روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت لیاری گینگ وار کے کارندے الطاف عرف مادھوری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
خبر کا کوڈ : 367906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش