QR CodeQR Code

کراچی، نیشنل ہائی وے سے ایم کیو ایم کے 2 کارکنان کی لاشیں برآمد

1 Apr 2014 16:19

اسلام ٹائمز: ریلوے کالونی میں کوئنز روڈ پر پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ الطاف عرف مادھوری ہلاک ہوگیا، ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ ریلوے کالونی میں پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار کا اہم ملزم مارا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں نیشنل ہائی وے پر دھابیجی کے قریب سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت ثناء اللہ اور منصور کے ناموں سے ہوئی ہے اور دونوں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن بتائے جاتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد واقعے کی تحقیقات کی جائے گی۔ دوسری جانب ریلوے کالونی میں کوئنز روڈ پر پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا، جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت لیاری گینگ وار کے کارندے الطاف عرف مادھوری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم قتل کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔


خبر کا کوڈ: 367906

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/367906/کراچی-نیشنل-ہائی-وے-سے-ایم-کیو-کے-2-کارکنان-کی-لاشیں-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org