QR CodeQR Code

کالعدم تنظیم بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دے رہی ہے، نثار احمد کھوڑو

1 Apr 2014 20:03

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے زیادہ مسلم لیگ ن کا کوئی دشمن نہیں، سیاست غیر سنجیدگی کا نام نہیں، رانا ثناءاللہ بدزبانی نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کالعدم تنظیم بلاول بھٹو کو دھمکیاں دے رہی ہے، ن لیگ کے وزیر اور وزیراعلی پنجاب کے بیٹے اس کی ترجمانی کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے زیادہ مسلم لیگ ن کا کوئی دشمن نہیں سیاست غیر سنجیدگی کا نام نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ بدزبانی نہ کریں، کالعدم تنظیم پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو دھمکیاں دے رہی ہے اور اس کی ترجمانی ن لیگ کے وزیر اور وزیراعلی پنجاب کے بیٹے کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرف کا معاملہ عدالت میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 368048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368048/کالعدم-تنظیم-بلاول-بھٹو-زرداری-کو-دھمکیاں-دے-رہی-ہے-نثار-احمد-کھوڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org