QR CodeQR Code

پرویز مشرف آئندہ چنددنوں تک بیرون ملک چلے جائیں گے، شیخ رشید احمد

2 Apr 2014 10:26

اسلام ٹائمز: سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنا مکمل طور پر منصوبے کا حصہ تھا اور اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر کے عدلیہ کی انا اور ضد پوری کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر کے عدلیہ نے اپنی ضد پوری کر لی، پرویز مشرف آئندہ چنددنوں تک بیرون ملک چلے جائیں گے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو بیرون ملک بھجوانے کی راہ مکمل طور پر ہموار ہو چکی ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ اپنی والدہ کی عیادت کیلئے دبئی چلے جائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سابق صدر پر فرد جرم عائد کرنا مکمل طور پر منصوبے کا حصہ تھا اور اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں پرویز مشرف پر فرد جرم عائد کر کے عدلیہ کی انا اور ضد پوری کی گئی اور اس منصوبے کے تحت جلد ہی پرویز مشرف کو بیرون ملک روانہ کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 368166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368166/پرویز-مشرف-ا-ئندہ-چنددنوں-تک-بیرون-ملک-چلے-جائیں-گے-شیخ-رشید-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org