QR CodeQR Code

صوبے کے عوام بہت جلد تعلیمی شعبے میں نمایاں بہتری اور تبدیلی دیکھیں گے، رضا محمد بڑیچ

2 Apr 2014 10:40

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز اینڈ پالیسی کیساتھ ایک اجلاس میں صوبائی مشیر تعلیم کا کہنا تھا کہ آنیوالے سالانہ بجٹ میں کوشش کرینگے کوئٹہ کے ان 44 سکولوں کو مستقل بنیادوں پر عمارت فراہم کریں تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیمی شعبے میں انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے معیار تعلیم کی بہتری اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ صوبے کے عوام بہت جلد تعلیمی شعبے میں نمایاں بہتری اور تبدیلی دیکھیں گے۔ اجلاس میں آئی سپیس کو آرڈینیٹر نذر محمد بڑیچ نے مشیر تعلیم کو آئی سپیس کے کام کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔ اس موقع پر مشیر تعلیم سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا کہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں کہ طلباء و طالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ تاکہ ہمارے بچے جدید علوم سے مستفید ہو کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے ایک المیہ سے کم نہیں کہ 23 ہزار سے زائد آبادیوں کیلئے بارہ ہزار سکول قائم ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بھی سہولیات کا انتہائی فقدان ہے۔ اس وقت 44 سکول کرائے کے مکانوں میں قائم ہے۔ آنیوالے سالانہ بجٹ میں کوشش کرینگے کوئٹہ کے ان 44 سکولوں کو مستقل بنیادوں پر عمارت فراہم کریں۔ تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ جس میں موجودہ امتحانی طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 368167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368167/صوبے-کے-عوام-بہت-جلد-تعلیمی-شعبے-میں-نمایاں-بہتری-اور-تبدیلی-دیکھیں-گے-رضا-محمد-بڑیچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org