QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم بہارکی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

2 Apr 2014 12:00

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پشاور اور بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے


اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے بیشتر علاقوں میں موسم بہارکی بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور صوبہ کے بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم بہار کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں گزشتہ دو روز سے شروع ہونے والی بارش سے موسم ایک بار پھر سرد ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران پشاور اور بالائی علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 368186

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368186/خیبر-پختونخوا-کے-بیشتر-علاقوں-میں-موسم-بہارکی-بارشوں-کا-سلسلہ-پھر-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org