QR CodeQR Code

کر م ایجنسی ميں حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پولیٹیکل حکام نے امدادی کاروائياں شروع کردی

2 Apr 2014 12:06

اسلام ٹائمز: پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائيگی اور ان کے مسائل سے اعلی حکام کو بھی آگآہ کیا ہے اور تمام محکمے امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور انتظامیہ کی تمام مشینری کو حرکت میں لایا گيا ہے


اسلام ٹائمز۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق حالیہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں مقامی انتظامیہ کی ٹیمیں پہنچ کر امدادی کاروائياں شروع کررہی ہے ۔ پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود نے بھی لوئر کرم میں دریایۓ کرم کے کنارے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور متاثرین میں گھی ، دال چاول اور دیگر خوراکی اشیاء تقسیم کئيں ۔ اس موقع پر متا ثرین نے اپنے مشکلات بیان کۓ ۔ پولیٹیکل ایجنٹ ریاض محسود نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن امداد کی جائيگی اور ان کے مسائل سے اعلی حکام کو بھی آگآہ کیا ہے اور تمام محکمے امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور انتظامیہ کی تمام مشینری کو حرکت میں لایا گيا ہے ۔


خبر کا کوڈ: 368190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368190/کر-م-ایجنسی-ميں-حالیہ-بارشوں-سے-متاثرہ-علاقوں-میں-پولیٹیکل-حکام-نے-امدادی-کاروائياں-شروع-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org