0
Wednesday 2 Apr 2014 15:51

ڈی آئی خان جیل حملہ کی انکوائری رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے، انجمن تاجران

ڈی آئی خان جیل حملہ کی انکوائری رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے، انجمن تاجران
اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن تاجران کااجلاس زیر صدارت صدر راجہ اختر علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سہیل احمداعظمی، سینئر نائب صدر چوہدری جمیل احمد، جنرل سیکرٹری حاجی محمد رمضان، حاجی محمد نواز، حاجی غلام سبحانی، چوہدری جاوید اختر، حاجی امان اللہ سمیت بڑی تعداد میں تاجران نے شرکت کی۔اجلاس میں مقررین نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور دیگر علاقوں میں آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں۔ پولیس عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہے۔ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی رپورٹ پولیس درج نہیں کر رہی۔ ممبران اسمبلی کا رویہ اس ساری صورتحال میں افسوسناک ہے۔ جیل حملہ کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے۔ یہ افسوسناک بات ہے کہ اس رپورٹ کو ابھی تک عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔ محکمہ پولیس کے کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں کو بحال کر دیا گیا ہے جو کہ زیادتی ہے۔ایسے کرپٹ پولیس اہلکاروں کو محکمہ پولیس سے نکال اجائے اور عوام سے انکی جان چھڑائی جائے۔ دریائے سندھ، ٹانک اڈہ سمیت دیگر روڈز کو عوام کی سہولت کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ممبران اسمبلی نے اپنارویہ درست نہ کیا توممبران اسمبلی کی رہائشگاہوں کے باہر مرکزی انجمن تاجران بہت جلد احتجاجی کیمپ لگائے گی۔
خبر کا کوڈ : 368287
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش