0
Wednesday 2 Apr 2014 16:35

پاک ایران مشترکہ تجارتی مرکز کا قیام بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریگا، جنرل ناصر خان جنجوعہ

پاک ایران مشترکہ تجارتی مرکز کا قیام بلوچستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کریگا، جنرل ناصر خان جنجوعہ

اسلام ٹائمز۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسئلہ بلوچستان کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پاک آرمی بلوچستان میں امن و امان کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہیں۔ بدامنی کا خاتمہ کئے بغیر صوبے میں ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کے مکمل فعال ہونے سے صوبے کے عوام کو مراعات ملیںگی۔ اگر چین کیساتھ گوادر پروجیکٹ سمیت دیگر معاہدوں پر علمدرآمد کو یقینی بنایا جائے تو ملکی ترقی کیلئے یہ اقدامات سنگ میل ثابت ہونگے۔ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام محب وطن اور وفادار ہیں اور انہیں گوادر پروجیکٹ کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہیں۔ لہذا اسی لئے ہمیں اُمید ہے کہ بلوچ عوام اپنے اندر شرپسندوں کو کبھی بھی جگہ نہیں دینگے۔ شرپسند عناصر نے بے گناہ عوام کو نشانہ بناکر صوبے کو بے انتہاء نقصان پہنچایا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا پاک ایران مشترکہ تجارتی مرکز پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بلوچستان میں مشترکہ مارکیٹ کے قیام کی پیشکش خوش آئند ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے تجارتی پیشکش صوبے کی معاشی ترقی کیلئے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ گوادر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کا قیام علاقے کے عوام کو باشعور بنانا ہیں۔ تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرسکیں۔ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کا اس موقع پر خطاب میں کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر سکیورٹی ادارے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں عوام کو بھی ہمارا ساتھ دینا ہوگا۔

خبر کا کوڈ : 368308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش