QR CodeQR Code

وزیراعظم کی سراج الحق کو امیرجماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

2 Apr 2014 22:20

اسلام ٹائمز: ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے سراج الحق کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے بقاء اور سلامتی کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے سراج الحق کو فون کر کے امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے مشاورت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سراج الحق نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی سراج الحق کے نام مبارک باد کے خط میں قومی معاملات میں جماعت اسلامی کے ہمیشہ مثبت کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ باہمی اتفاق رائے سے قومی معاملات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ قوم و ملک کو امن و سلامتی کی نوید دی جا سکے۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنماء حافظ حسین احمد، قومی اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے سراج الحق سے ملاقات کی۔ جماعت اسلامی ہند سید جلال الدین عمری نے بھی نومنتخب امیر کو مبارک باد دی۔


خبر کا کوڈ: 368438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368438/وزیراعظم-کی-سراج-الحق-کو-امیرجماعت-اسلامی-منتخب-ہونے-پر-مبارکباد-اور-نیک-خواہشات-کا-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org