0
Thursday 3 Apr 2014 06:28

حکومت، آئینی و قانونی ادارے فحاشی و عریانی کا تدارک کریں، لیاقت بلوچ

حکومت، آئینی و قانونی ادارے فحاشی و عریانی کا تدارک کریں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے فحاشی و عریانی کے تدارک کے لیے آئینی پٹیشن کی فوری سماعت شروع کی جائے۔ یہ آئینی پٹیشن کئی سماعتوں کے بعد اب التوا میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اس کا آئین غیر اخلاقی، غیر قانونی، اخلاق باختہ تقریبات منعقد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، غیر قانونی تقریبات اور فحاشی و عریانی کی حوصلہ شکنی کے ساتھ ساتھ مرتکب افراد کو سزائیں دی جانی چاہئیں لیکن ملک میں آئین و قانون سے متصادم اقدامات ہورہے ہیں اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ نجی ٹی وی چینلز پر پاکستان آئیڈل کے نام پر نوجوان لڑکے لڑکیوں کو گانے، ڈانس سکھانے کی ترغیب دی جارہی ہے یہی روش سرکاری و نجی تعلیمی اداروں نے بھی اپنا رکھی ہے اور یہ سب کچھ حکومت کی ناک تلے ہو رہا ہے جو کہ آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمارے حکمران قائداعظم کے پاکستان کا نعرہ تو جوش و جذبے کے ساتھ بلند کرتے ہیں لیکن بانی پاکستان حضرت قائداعظم کے اقوال پر عمل نہیں کرتے۔
خبر کا کوڈ : 368503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش