QR CodeQR Code

ٹیکساس کے فوجی اڈے پر فائرنگ سے چار افراد ہلاک، حملہ آور کی خودکشی

3 Apr 2014 12:34

اسلام ٹائمز: حملہ آور سابق فوجی اہلکار تھا جس نے عراق جنگ میں حصہ لیا تھا۔ 2009 میں اسی فوجی اڈے پر فوج کے سابق میجر نڈال نے فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی اڈے فورٹ ہڈ پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ میڈیا کے مطابق فوجی اڈے کے کارل آر ڈارنل میڈیکل سنٹر میں فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ سیکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر قریبی کالج سے تمام طلباء اور اساتذہ کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق صدر اوباما کو واقعے کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور سابق فوجی اہلکار تھا جس نے عراق جنگ میں حصہ لیا تھا۔ 2009 میں اسی فوجی اڈے پر فوج کے سابق میجر نڈال نے فائرنگ کر کے 13 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔ صدر اوباما نے کہا ہے کہ فورٹ ہڈ پر فائرنگ کے ایک اور واقعے سے انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا واقعے کی تہہ تک پہنچ کر ہر صورت میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 368549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368549/ٹیکساس-کے-فوجی-اڈے-پر-فائرنگ-سے-چار-افراد-ہلاک-حملہ-ا-ور-کی-خودکشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org