QR CodeQR Code

وزیراعظم جلد ایران کا دورہ کرینگے

پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے، جسکا دارالحکومت بیت المقدس ہو، تسنیم اسلم

3 Apr 2014 14:29

اسلام ٹائمز: ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط پاکستان کیلئے مخصوص نہیں تھا، خط میں دنیا بھر میں دہشتگرد حملوں کے متعلق بات چیت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت کو الیکشن میں مدد دینے کو تیار ہیں، افغان انتخابات کے موقع پر پاکستان میں بھی سکیورٹی سخت کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان میں پرامن انتخابات کا انعقاد افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے، امید ہے افغان عوام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے، ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغان حکومت کو الیکشن کے انعقاد میں مدد دینے کو تیار ہے، افغان انتخابات کے موقع پر پاکستان میں بھی مخصوص علاقوں میں سکیورٹی سخت کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے کا پرانا ایشو ہے۔ پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتا ہے، جس  کا دارالحکومت بیت المقدس ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط پاکستان کے لیے مخصوص نہیں تھا، خط میں دنیا بھر میں دہشتگرد حملوں کے متعلق بات چیت کی گئی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ افغان صدر کے الزامات پر بیان جاری کرچکے ہیں اور اس سے قبل افغان طالبان افغانستان میں دہشتگردی کا اعتراف کرچکے ہیں۔ تسنیم اسلم نے ایرانی گارڈز کے اغوا اور ایک کے مبینہ قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد ایران کا دورہ کریں گے، لیکن ابھی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 368587

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/368587/پاکستان-ایک-آزاد-فلسطینی-ریاست-کا-قیام-چاہتا-ہے-جسکا-دارالحکومت-بیت-المقدس-ہو-تسنیم-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org