QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی

12 Sep 2010 10:40

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے،جبکہ مقامی عمائدین نے حکومت سے ڈرون حملے بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے


میرانشاہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع کے مطابق علی الصبح دتہ خیل کے علاقے نوی اڈہ میں امریکی جاسوس طیارے سے ایک گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے،جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔حملے کا نشانہ بننے والا گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔حملے کے بعد مقامی قبائلیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان کے ملبے سے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نکالیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں تیزی آئی ہے،جبکہ مقامی عمائدین نے حکومت سے ڈرون حملے بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ڈرون حملے کے بعد علاقے میں جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 36875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36875/شمالی-وزیرستان-میں-ڈرون-حملہ-ہلاکتوں-کی-تعداد-5-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org