0
Sunday 12 Sep 2010 14:06

امریکا،فوجیوں کی خودکشیوں کو روکنے کیلئے کوششیں

امریکا،فوجیوں کی خودکشیوں کو روکنے کیلئے کوششیں
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکی فوجیوں میں خودکشیوں کا رجحان کم کرنے کے لئے ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے نئی کوششیں شروع کر دیں۔رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ میدان جنگ سے واپس آنے والے اہلکاروں میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رجحان افسوسناک ہے۔رپورٹس کے مطابق عراق اور افغانستان کی جنگ میں حصہ لینے والے امریکی فوجی جب واپس آتے ہیں تو ان کی حالت قابل رحم ہوتی ہے۔ان میں شراب نوشی،منشیات کے استعمال،تشدد اور خودکشیوں کا رجحان بہت زیادہ ہوتا ہے اور وہ کئی قسم کے نفسیاتی عارضوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔
دو ہزار پانچ سے دو ہزار نو کے دوران گیارہ سو اہلکاروں نے خودکشی کی،جبکہ رواں سال میدان جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی محکمہ دفاع نے ان فوجیوں کے لئے ایک نیا پروگرام شروع کیا ہے۔وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے ہیلتھ اینڈ ہیومن سروس کی سیکریٹری کیتھلین سی بی لوئز سے بات چیت میں کہا کہ میدان جنگ سے واپس آنے والے فوجیوں میں خودکشی کا رجحان افسوسناک ہے۔نئے پروگرام کے ذریعے ان فوجیوں کو اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے سے روکنے پر آمادہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 36878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش