QR CodeQR Code

اسلام آباد میں بڑی دہشت گردی کی کوشش ناکام،پولیس نے آئل ٹینکر میں نصب بموں کو ناکارہ بنا دیا

12 Sep 2010 14:17

اسلام ٹائمز:آئی جی کلیم امام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر پیٹرول تھا اور دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق اسلام آباد میں آئل ٹینکر میں رکھے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا،آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی ہے،آئی جی اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے علاقے روات میں سہالا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر آئل ٹینکر میں نصب کیے گئے دو مارٹربموں کو ناکارہ بنا دیا،اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، آئی جی کلیم امام کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر میں 10 ہزار لیٹر پیٹرول تھا اور دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 36879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36879/اسلام-آباد-میں-بڑی-دہشت-گردی-کی-کوشش-ناکام-پولیس-نے-آئل-ٹینکر-نصب-بموں-کو-ناکارہ-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org