0
Thursday 3 Apr 2014 23:29

بلوچستان، شہید ایرانی شہری کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی

بلوچستان، شہید ایرانی شہری کی میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع واشک سے ملنے والی ایرانی شہری کی میت بدھ کو ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دی گئی۔ واشک انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بتایا کہ ایرانی شہری کی لاش گذشتہ روز ایرانی سرحد کے قریبی شہر ماشکیل سے ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لاش ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والے ایرانی شہری کی جیب سے ایک پرچی ملی تھی۔ جس کے مطابق اسے شہید کرنے کی ذمہ داری جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔ پرچی پر یہ بھی تحریر تھا کہ مقتول ایرانی مخبر تھا۔ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شہید ہونے والے شخص کو پانچ یا چھ روز قبل بلوچستان کے ایک اور سرحدی ضلع چاغی کے علاقے پک سے اغواء کیا گیا تھا۔ واشک انتظامیہ کے اہلکار نے ایران کی جانب سے اپنے پانچ سرحدی محافظوں کے اغواء کے بعد ان علاقوں میں سکیورٹی بڑھانے کی تصدیق کی ہے۔ خیال رہے کہ جیش العدل کا قیام 2012ء میں عمل میں آیا تھا اور یہ گروپ گذشتہ برس اکتوبر میں اس وقت خبروں میں رہا تھا۔ جب اس نے 14 ایرانی فوجیوں کو ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا تھا۔ ان ہلاکتوں کے جواب میں ایرانی حکام نے 16 افراد کو پھانسی دی تھی۔ جن کا تعلق شدت پسند دہشتگرد تنظیموں سے بتایا جاتا تھا۔ بلوچستان کی ایران سے متصل سرحد 900 کلومیٹر طویل ہے۔ اس سرحد پر بلوچستان کے پانچ اضلاع واقع ہیں۔ جن میں واشک، چاغی، پنجگور، کیچ اور گوادر شامل ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی حکام کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان اغواء کاروں کو بلوچستان منتقل کر دیا گیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 368839
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش