0
Friday 4 Apr 2014 15:36

کراچی میں ایک ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی چرس پکڑی گئی

کراچی میں ایک ارب 56 کروڑ روپے مالیت کی چرس پکڑی گئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال میں ٹریلر سے سات ہزار کلو سے زائد بین الاقوامی معیار کی چرس برآمد کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ائی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق نیو ٹاوٴن اور گلشن اقبال پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران راشد منہاس روڈ پر موتی محل کے قریب ٹرالر سے سات ہزار کلو سے زائد چرس برآمد کی۔ کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ڈی ائی جی ایسٹ کے مطابق چرس بین الاقوامی معیار کی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک ارب 56 کروڑ ہے۔ کارروائی ڈی ایس پی گلشن ڈاکٹر فہد اور ان کی ٹیم نے کی، ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق چرس پشاور سے لائی جا رہی تھی جس کا رحیم یار خان سے تعاقب کیا گیا، گروہ نے پولیس اہلکاروں کو گرفتار ملزمان کے چھوڑنے کیلئے آٹھ کروڑ کی پیشکش بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 369014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش