QR CodeQR Code

افغان شہریوں کی لاشوں کے ٹکڑے یادگار بنا لئے،امریکی فوج کی درندگی کا انکشاف

12 Sep 2010 22:57

اسلام ٹائمز:چارج ٹیسٹ کے مطابق 5 فوجیوں کا ایک گروپ اس برس جنوری فروری اور مئی کے دوران شہریوں کے قتل میں ملوث رہا،جبکہ7 دوسرے فوجیوں پر ان سازشی جرائم کی پردہ پوشی کا الزام ہے


 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایک فوجی سرکاری دستاویز سے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ایک گروپ نے کئی افغان شہریوں کو قتل کر کے ان کی لاشوں کے ٹکڑے یادگار کے طور پر رکھ لئے۔اس چارج ٹیسٹ کے مطابق 5 فوجیوں کا ایک گروپ اس برس جنوری فروری اور مئی کے دوران شہریوں کے قتل میں ملوث رہا،جبکہ7 دوسرے فوجیوں پر ان سازشی جرائم کی پردہ پوشی کا الزام ہے۔ 
فوجیوں کے وکلاء نے ان الزامات کی تردید کی ہے،تاہم فوج کو ابھی ان الزامات کا جائزہ لینا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے چارج شیٹ میں 5 فوجیوں نے ان شہریوں کو گرینیڈ اور آتشیں اسلحے سے ہلاک کیا تھا۔ جبکہ کچھ پر ایک افغان کی لاش پر چھرے گھونپنے،لاشوں کی تصاویر کھینچنے اور کئی افراد کو تفتیش کاروں سے دور رکھنے کے لئے مارنے پیٹنے کا الزام ہے۔ان فوجیوں کا تعلق،ففتھ سٹائیکر بریگیڈ سے ہے،جو گزشتہ برس افغانستان میں تعینات کی گئی اور جس کے سامنے قندھار میں شدید لڑائی ہوئی۔
فوج کے ترجمان میجر کیتھلین ٹرنر نے کہا ہے کہ ان الزامات پر تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور فوجی وکلا نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیق کی جائے یا نہیں۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں جنگی جرائم کے الزام میں بارہ امریکی فوجیوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی۔پینٹاگان کے مطابق پانچویں اسٹرائیکر بریگیڈ کے ان فوجیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کابل میں تعیناتی کے دوران نہ صرف افغان شہریوں کو قتل کیا۔ بلکہ ان کے اعضا تحفے کے طور پر اپنے پاس رکھے۔
پینٹاگان کے پریس سیکرٹری جیف موریل نے واشنگٹن میں میڈیا کو بتایا کہ افغانیوں کے اعضا تحفے کی طور پر اپنے پاس رکھنے کے الزامات سنگین ہیں۔اس سے عالمی سطح پر امریکی فوج کی بدنامی ہوگی،اور ان فوجیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 36905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/36905/افغان-شہریوں-کی-لاشوں-کے-ٹکڑے-یادگار-بنا-لئے-امریکی-فوج-درندگی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org