0
Sunday 12 Sep 2010 23:11

طالبان کو عام شہریوں کی ہلاکتوں کی قطعی اجازت نہیں،ملا عمر

طالبان کو عام شہریوں کی ہلاکتوں کی قطعی اجازت نہیں،ملا عمر
طالبان:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا عمر نے کہا ہے کہ طالبان کو عام شہریوں کی ہلاکتوں کی قطعی اجازت نہیں،امریکا اور نیٹو کو افغانستان میں شکست ہو چکی ہے، اور جلد ہی طالبان کی وسیع البنیاد قومی اور اسلامی حکومت قائم ہو گی۔
یہ باتیں افغان طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر نے افغانستان میں عیدالفطر کے موقع پر پہلی بار عید خطبہ سے خطاب میں کہیں۔ملا عمر کا خطبہ افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ تمام علاقوں کے نماز عید کے اجتماعات میں بھی پڑھ کر سنایا گیا۔اس کے علاوہ خطبہ کی کاپیاں افغانستان کے شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی تقسیم کی گئیں۔ملا عمر نے طالبان جنگجووں پر زور دیا کہ افغان عوام کو اپنے سے علیحدہ نہ سمجھیں،ان کا تحفظ طالبان کا قومی فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کو شکست ہو چکی ہے،ہم جنگ جیت چکے ہیں،بہت جلد غیر ملکی افواج شکست تسلیم کر کے افغانستان سے نکل جائیں گی۔ 
ملا عمر نے امریکی صدر بارک اوباما پر زور دیا کہ وہ اپنی افواج نکالنے کیلئے پہل کریں،تاکہ مزید خون خرابا نہ ہو۔ملا عمر نے کہا کہ جنگ میں کامیابی کے بعد بہت جلد افغانستان میں وسیع البنیاد تمام اقوام پر مشتمل غیر جانب دار اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا،جو تمام ہمسایہ اسلامی اور غیر اسلامی ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کرے گی۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزاحمت کاروں کو شہریوں پر حملے کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔اپنے پیغام میں ملا عمر کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغان عوام پر طرح طرح کے ظلم کر رہے ہیں،نیٹو فورسز کا تمام اسلامی ممالک ہدف ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شکست امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا مقدر بن چکی ہے۔افغانستان سے انخلاء تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔



خبر کا کوڈ : 36906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش